Pages - Menu

ہفتہ، 29 مارچ، 2014

چار روزہ فلاور شو ’’بہار آئی’’ دلوں میں خوبصورت اور خوشگوار یادیں چھوڑ کر اختتام پذیر

بورے والا : تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بوریوالا کے زیر اہتمام قائد اعظم سٹیڈیم میں منعقدہ چار روزہ فلاور شو "بہار آئی" ہزاروں شہریوں کے دلوں میں خوبصورت اور خوشگوار یادیں چھوڑ کر گذشتہ شب اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد سلیم، مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے فلاور شو میں لگائے گئے پھولوں کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور اسے استقبال موسم بہار کی خوبصورت کاوش قرار دیا اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد، ٹی ایم او رانا شاہد احمد، ڈپٹی مینجر واپڈا شیخ محمد شریف، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر غلام رسول زید ی، سٹی صدر شعبہ خواتین سلمیٰ ایوب مسلم لیگی رہنما محمد جمیل بھٹی، چوہدری محمدصغیر رامے، میاں ممتاز علی لنگاہ، حافظ رضوان عابد، نعیم صابر ،میاں عبدالمتین، پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین چوہدری، پنجاب کالج مجید اکبر سدھو، سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ ،ٹی ایس اومحمد جمیل بھی موجود تھے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پروفیسر قربان علی اورمس سندیلہ یاسین نے سرانجام دیئے جبکہ ججز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پنجاب کالج بوریوالااور ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا کو اول انعام ،گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بوریوالا کو دوم اور گورنمنٹ بوائز کالج کو سوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا ۔اس طرح حویلی ہاما نرسری کو پہلا تعریفی ٹی ایم اے وہاڑی کو دوسرا اور چمن زار نر سری بوریوالا کو تیسرا تعریفی انعام دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گھٹن کے ماحول میں خوشگوار مواقع فراہم کر نے اور فلاور شوکے انعقاد پر ٹی ایم اے کے سینٹری ورکرز ،ریونیو عملہ ،ریسکیو 1122کے اہلکار وں اور بالخصوص نرسریوں کے مالکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلاور شو کو کامیاب بنانے کےلئے بھرپور خدمات سرانجا م دیں ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجدان کی ٹیم اور سٹال لگانے والوں نے فلاور شو لگا کر بوریوالا کے شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو جو خوشگوار تفریح مہیا کی ہے وہ برسوں یاد رہے گی بوریوالا کو پہلے ہی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجو کیشن کا اعزاز حاصل ہے فلاور شو نے اسے مزید چار چاند لگا دیئے ہیں ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے خطاب کر تے ہوئے فلاور شو کو ضلع وہاڑی کا سب سے بڑا عوامی میلہ قرار دیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق فیملیز اور بچوں کو گٹھن کے ماحول سے نکال کر جشن بہاراں کی نوید دی ہے آنے والے سالوں میں بوریوالا کو پنجاب کی سطح پر ہونے والے تفریحی مقابلوں میں شامل کروایا جائے گا ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے خطاب کر تے ہوئے بوریوالا میں رنگا رنگ فلاور شو کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجدٹی ایم اے کے عملہ اور نجی ،سرکاری ،تعلیمی اداروں کے سربراہان اور نرسری مالکان کے جذبے کو سراہا اور اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی واضح رہے کہ چار روزہ فلاور شو کے موقع پر بوریوالا اور گردونواح کے ایک لاکھ سے زائد شائقین مر د خواتین اور بچوں نے فلاور شو کو دیکھا،اس موقع پر بچوں کےلئے تفریحی اور کھیلوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے اور تقریب کے اختتام پر میو زیکل شو کا بھی مظاہر ہ کیا گیا جس میں منچلوں نے گلو کاروں کے ہمراہ ڈانس اور بھنگڑے بھی ڈالے ۔دریں اثناءتقریب کے دوران ہولٹر بازی اور بد نظمی چھائی رہی پریس گیلر ی پر غیر متعلقہ لوگ بر جمان رہے اور تقریب کے منتظمین اور فوکل پرسن ملک منظور احمد کو بار بار آگاہ کر نے کے باوجود وہ بے بس نظر آئے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔