Pages - Menu

جمعرات، 15 فروری، 2018

مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم


بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی این اے168 سید ساجد مہدی سلیم نے کہاہے کہ ان کی حکومت کے دور میں تعلیم،صحت، بجلی اور سڑکوں کی تعمیرکے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی وہ نواحی گاؤں 501ای بی میں چیئرمین یونین کونسل 38محمد کاشف رامے کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد پر عوام کے بڑی تعداد میں ان کا والہانہ استقبال کریں گے اورثابت کریں گے کہ بورے والا مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن سے محبت کی ہے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم، کوآرڈنیٹر تنویر احمد گجر،وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور، مسلم لیگی راہنما نعیم احمد بھٹی،چیئرمین یونین کونسلز چوہدری آفتاب حسین،ملک حیدر علی لنگڑیال،عامر ممتاز چشتی،حاجی امیر علی،محمد خالد بودلہ،نثار احمد ولیکا،چوہدری احسان اللہ گھمن، وائس چیئرمین یو سی 38 فوجی محمد اسلم ڈوگر،سابق ناظم چوہدری محمدسعید رامے، چوہدری سجاد جاوید رامے،ملک منظور احمد نمبردار،چوہدری نعیم صابر، چوہدری محمد صدیق دیول ایڈووکیٹ،ندیم مشتاق رامے،عدنان ارشاد رامے، مسعو الرؤف رامے،محمد عاطف رامے، محمد علی بھٹی، کونسلرز اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ ان کے حلقہ میں ریکارڈ 25سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا جس میں چک نمبر499 ای بی کے دو سکول بھی شامل ہیں جبکہ ایم پی اے بلال اکبر بھٹی کے ساتھ مل کر ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے چک نمبر503ای بی میں صاف پانی کی فراہمی چکوک نمبرز 505,501,503,497,499 کے لئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں جن پر کام بہت جلد شروع ہوکرجون 2018 تک مکمل ہوجائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر سید شاہد مہدی نسیم نے کہا کہ 1987سے بورے والا کے عوام مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اکثریت نے ہمیشہ ان کی قیادت سے محبت کا اظہار کیا ہے عوام 15فروری کو وزیر اعلیٰ کے جلسہ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ مسلم لیگ ن کمزور ہو جائے گی وہ شایدکسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں کیونکہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انشائاللہ مستقبل کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہوں گے اور وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز بورے والا سے کر رہے ہیں۔ کوآرڈنیٹر تنویر احمد گجرنے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ نااہلی کے فیصلہ کے بعد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو چکی ہے لودھراں کا ضمنی الیکشن ان کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے جنوبی پنجاب نے ثابت کیا ہے کہ یہ مسلم لیگ کا قلعہ ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل کے وزیر اعظم کے استقبال کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد جلسہ عام میں شرکت کرے گی۔#

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔