بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کی تنظیم، خواتین ونگ اور تمام سینئرراہنماﺅں نے نئے سٹی عہدیداران کی نامزدگی پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیا، صوبائی صدر مخدوم احمد محمود کے پی اے عبدالقادر شاہین کے خلاف سنگین الزامات، اگر پارٹی قیادت نے بغیر مشاورت کے بنائی گئی تنظیم کا نوٹیفکیشن منسوخ نہ کیا تو تمام پارٹی عہدیداران سنیئر راہنما اور کارکنان فیصلے کے خلاف بڑا قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے، تحصیل صدر احسن سردار بھٹی اور دیگر عہدیداران کی ہنگامی پریس کانفرنس، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 احسن سردار بھٹی، ضلعی صدر خواتین ونگ مسرت نذیر بھٹی، تحصیل سنیئر نائب صڈر کیپٹن (ر)چوہدری محمد اسماعیل، تحصیل جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ چوہان اور دیگر عہدیداران، راہنماﺅں اور کارکنان نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی جانب سے جاری کیے گئے سٹی بورے والا کی تنظیم کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کردیا پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود نے ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی تنظیم کے ساتھ مشاورت کیے بغیر اپنے پی اے عبدالقادر شاہین جس کا کردار ہمیشہ سے قابل مذمت رہا ہے ان کے کہنے پر ایک ایسے شخص کو پارٹی کا سٹی صدر نامزد کر دیا ہے جو ہمیشہ سے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچاتا آ رہا ہے نئے نامزد سٹی صدر کی اہلیہ شگفتہ چوہدری پارٹی کی صوبائی فنانس سیکرٹری ہیں اور انہوں نے عبدالقادر شاہین سے مبینہ ملی بھگت کرکے پارٹی کی مقامی قیادت کی طرف سے متفقہ طور پر بھیجی گئی سٹی تنظیم کی بجائے خود ساختہ تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری کروا دیا جن کو پارٹی عہدیداران اور کارکنان ہرگز قبول نہیں کرتے عبدالقادر شاہین جو ایک بدکردار شخص ہے اور اس نے پارٹی پر خود کش حملہ کیا ہے مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ قربانیاں دینے والے عہدیداران اور ورکرز کے جذبات کو پاﺅں تلے روندنے کی کوشش کی گئی ہے جس پر پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ، ڈویژنل صدر ملک نوشیر خاں لنگڑیال اور ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں کو بھی شدید تحفظات ہیں ہم پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سٹی تنظیم کے خود ساختہ اور نام نہاد نوٹیفکیشن کو فی الفور منسوخ کیا جائے ورنہ بہت جلد تمام عہدیداران، ذیلی تنظٰمیں،سنیئر راہنماء اور کارکنان کوئی بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے پریس کانفرنس کے دوران سٹی تنظیم کے نئے نامزد کردہ چار عہدیداران نے بھی تحصیل صدر اور دیگر کارکنان نے موقف کی تائید کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا پریس کانفرنس میں حاجی عنایت اللہ وسیر، شعیب بھٹہ، محمد فاروق بھٹی، ملک اجمل فاروق، ملک بابر، رحیم بخش رحمانی، محمد سلیم درزی، مہر اختر حسین، رانا لیاقت علی، ملک فقیر محمد، شرافت علی، محمود احمد بھٹی، ملک محمد رمضان، محمد یونس چوہان، ملک صغیر انجم اور لیاقت علی بھی موجود تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔