بورے والا: ضلع وہاڑی میں10محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے کانٹیجنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے، اس سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے 10محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا، 10محرم الحرام کو ضلع بھر میں کل 17 مجالس اور 56لائسنسی اور روائتی جلوس برآمد ہوں گے۔ جن میں 20 اے کیٹگری کے جلوس شامل ہیں اس دوران 1852افسران و ملازمان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس قومی رضا کاران اور والنٹیئرز بھی پولیس کے ساتھ اضافی ڈیوٹی دیں گئے۔ 10محرم الحرام کے موقع پر1آرمی کی کمپنی جبکہ 8پی سی کی پلاٹون بھی خدمات سر انجام دیں گی۔ جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا ہے اور ٹربل سپاٹ پوائنٹس ،مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور سرویلینس وین سے کی جارہی ہے۔ محرم الحرام کے دوران پر امن اور خوشگوارماحول کی فراہمی کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔