بورے والا: مرد کا مرد سے نکاح ،بلدیہ کے ریکارڈ سے جعل سازی بے نقاب ہو گئی, جعل سازی سے نکاح نامہ کی پرت تیار کر کے دلہن کی جگہ اسکے والد کا نام درج کر دیا، جعل سازوں کے منظم گروہ نے جعل سازی سے اسلامی شعار کا مذاق اڑایا ،نکاح رجسٹرار لیاقت علی ،تفصیلات کے مطابق بعض اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ طارق محمود نامی شخص نے عدالت میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے مﺅقف اختیار کیا کہ 10مئی 2013کو نواحی گاﺅں 445ای بی میں ایک ایسے جوڑے کا نکاح رجسٹر ہوا جو کہ دونوں ہی مرد ہیں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر محمد دین سکنہ ایف بلاک کا نکاح 445ای بی کے ذوالفقار احمد نامی نوجوان سے پڑھایا گیا ہے جو کہ شرعی طور پر ایک سنگین جرم ہے جبکہ ہیجان پیدا کرنے والی اس خبر کی تصدیق کے لئے جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر محمد دین کے بیٹے لیاقت علی کا نکاح ذوالفقار احمد نامی شخص کی بیٹی آمنہ بی بی سے ہوا جسے جعل سازی کرتے ہوئے طارق نامی درخواست گزار نے نکاح رجسٹر ار کو بلیک میل کرنے کے لئے اس شادی کی ایک جعلی پرت تیار کی جس میں لڑ کے کے والد کو دولہا اور لڑکی کے والد کو دلہن ظاہر کیا گیا جبکہ ریکارڈ میں موجود اصل پرت پر نہ ہی دولہا اور دولہن کے دستخط ہیں اور نہ ہی نکاح رجسٹرار کے دستخط ہیں بلدیہ بورے والا کی رجسٹریشن برانچ میں موجود نکاح رجسٹر نے اس جعل سازی کا بھانڈا پھوڑ دیا جسکے ذریعہ میڈیا میں خبریں شائع کرواکے اسلامی شعائر کا کھلم کھلا مذاق اڑایا گیا ہے نکاح رجسٹرار لیاقت علی نے بتایا کہ وہ اس جعل ساز گروپ کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کرے گا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔