بورے والا: حاملہ خاتون سے زیادتی کی خبر پر ایکشن، ڈی پی او وہاڑی نے سب انسپکٹر ایاز خان کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج کر نے کا حکم دیتے ہوئے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کو سات یوم میں انکوائری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق بورے والا کی نواحی بستی 259/ ای بی عثمان ٹاﺅن کی رہائشی مشاء بی بی کو واپڈا ملازم محمد اقبال جو کہ ایاز خان سب انسپکٹر کا قریبی رشتہ دار تھا نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس تھانہ صدر نے مشاءبی بی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا ملزم کی مدعیت میں چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے خالہ اور دو بہنوں کو جیل بھیج دیا میڈیا ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اصل حقائق پر مبنی خبر شائع کی جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی نے مقدمہ کے غلط اندراج پر سب انسپکٹر ایاز خان کو معطل کر کے پولیس لائن حاضر ی کے آرڈر جاری کر دیئے اور چارج شیٹ دیتے ہوئے ڈی ایس پی کرائم آرگنائزڈ کو سات دن کے اندر واقعے کے بارے میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک کی درخواست پر ملزم محمد اقبال واپڈا ملازم کے خلا ف مشاءبی بی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ 374بجرم 376ضمن 1پولیس تھانہ صدر نے درج کر لیا ہے جبکہ ڈی ایس پی بورے والا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم پر مشتمل جوائنٹ انکوائری ٹیم نے بھی اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیںاس سلسلہ میں ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی میڈم زبیدہ پروین اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹکا سجاد محمد خان موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاتون مشاءاختر کے گھر کا معائنہ کیا اور اہل محلہ سے پوچھ گچھ کی اور متاثرہ خاتون کو یقین دلایا کہ ان کے وقوعہ کے ملزم محمد اقبال کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آپ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے وقوعہ کے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔