Pages - Menu

بدھ، 6 ستمبر، 2017

بشیر ٹاؤن مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیلز مین جاں بحق، پولیس موقع واردات پر ایک گھنٹہ بعد پہنچی، اہلیان علاقہ کا احتجاج


بورےوالا: دو مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار راہگیر جانبحق، تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ بشیر ٹاؤن کی گلی نمبر 1 نزد پرانا مذبحہ خانہ میں دو مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل پر سوار سیل مین تاج بھٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ مضروب تاج بھٹی کو ٹانگوں میں تین فائر لگے جس کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر بورےوالا منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ شہریوں کے مطابق 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع واردات پر ایک گھنٹہ گزر جانے کے بعد نہ پہنچ سکی جو کہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اہلیان علاقہ نے کونسلر لالہ عارف مغل اور دیگر کی قیادت میں واردات کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔