بورے والا: تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں 10 منٹ کے دوران ڈکیتی کی 2 وارداتیں مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل کے رہائشی محمد غفور سکنہ 429 ای بی اپنے موٹرسائیکل رکشہ پر سبزی منڈی سے سبزی لے جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار بلا نمبری نے اسلحہ کے زور پر روک لیا مزاحمت پر فائر مار کر شدید زخمی کرکے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری واردات میں ناصر ریاض سکنہ 431 ای بی سکول جانے والی ٹیچر بہن کو لاری اڈا چھوڑ کر واپس اپنے گاوں 431 آرہا تھا کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار بلا نمبری نے اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوششں کی نہ رکنے پر پیچھے سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاریسکیو 1122 نے دونوں زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔