بورے والا: میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کا بائیکاٹ، بائیکاٹ کے بعد چیئرمین آفس کے باہر اپوزیشن کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ، اپوزیشن کے چند کونسلر کو فنڈز کی عدم فراہمی، بلدیہ کے ترقیاتی کاموں پر ارکان اسمبلی کی تختیاں لگانے،اپوزیشن ارکان سے ناروا سلوک، فلٹریشن پلانٹ پر صاف پانی کی عدم فراہمی،ترقیاتی کاموں میں اپوزیشن ارکان سے مشاورت نہ کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کر دئیے،چیئرمین بلدیہ اور ایوان کی دو تہائی اکثریت نے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا،اپوزیشن ارکان اپنی سیاست چمکانے کے لیے شہر کی تعمیر و ترقی میں بلاجواز رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ایوان کو کسی رکن کی ذاتی پسند ناپسند کے مطابق نہیں چلائیں گے،چیئرمین بلدیہ اور حکومتی ارکان کا رد عمل،ایوان نے مختلف قرار دادوں پر عوامی فلاح و بہبود اور شہر کی خوبصورتی کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی منعقد ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد کاروائی کا آغاز ہوتے ہی سیکرٹری ایوان ماجد یوسف بھٹی نے ارکان کی جانب سے جمع کروائی جانے والی مختلف نوعیت مسائل کی نشاندہی اور ترقیاتی کاموں کے متعلق قرار دادیں ایوان کے سامنے پیش کیں تو اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے راہنما غلام مصطفےٰ بھٹی نے چیئرمین بلدیہ پر مختلف نوعیت کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ا ±ن کا الزام تھا کہ چیئرمین بلدیہ کو ساتھ لیکر چلنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ اس سے منحرف ہو گئے ہیں اپوزیشن کے چار پانچ ارکان کو دیگر ارکان کی طرح ترقیاتی فنڈز نہیں دئیے گئے شہر کی خوبصورتی کے لیے الکریم ڈویلپرز کی طرف سے فوراہ چوک اور دیگر مقامات پر کروائے گئے کاموں کا کریڈٹ چیئرمین بلدیہ لے رہے ہیں،بلدیہ کے فنڈز سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں پر ارکان اسمبلی کی تختیاں لگائی جا رہی ہیں،ریت کے ٹھیکہ میں وائس چیئرمین بلدیہ اوورچارجنگ کے ذریعہ روزانہ70ہزار روپے کی لوٹ مار کر رہے ہیں بلدیہ کا عملہ ترقیاتی کاموں میں کمیشن لے کر کریشن ختم کرنے کے دعوﺅں کی نفی کر رہا ہے وہاڑی بازار فائر بریگیڈ گیٹ پر لگے فلٹریشن پلانٹ کو24گھنٹوں کی بجائے چند گھنٹوں کے شیڈول پر چلا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے محروم رکھا جا رہا ہے چیئرمین بلدیہ کا رویہ اپوزیشن ارکان سے توہین آمیز ہے اگر چیئرمین بلدیہ کا ایوان میں یہی رویہ رہا تو ہم ایوان کو اس طرح نہیں چلنے دیں گے اپوزیشن لیڈر کے کہنے پر اپوزیشن ارکان میاں عبدالمتین،ملک فاروق اعوان،راﺅ غفار علی،سردار راشد عظیم،جاوید اقبال قادری،مہر طاہر امجد،شہباز حسین باجا بھٹی،شکیل حشمت،شہزاد احمدبٹ اور افتخار مٹھو اجلاس کا واک آﺅٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر آگئے جہاں تمام اپوزیشن ارکان نے چیئرمین بلدیہ کے جانبدارانہ رویہ اور مبینہ زیادتیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا چیئر مین گروپ کے ا رکان سردار ظہور احمد ڈوگراور میاں خالد حسین نے اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں لانے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دوبارہ اجلاس میں جانے سے انکار کر دیا اجلاس میں مختلف ارکان کی جانب سے پیش کی گئی قرار دادوں پر ایوان کی دو تہائی اکثریت نے شہر کے مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر فوری ختم کرنے،فورہ چوک لاہور روڈ سے لاری اڈا تک،لاری اڈا سے چونگی نمبر5،چونگی نمبر5سے نیو سبزمنڈی ملتان روڈ اور لاری ادا سے یعقوب آباد پل تک سڑیٹ لائٹس لگانے،ملتان روڈ پر غیر ضروری کراسنگ ختم کرکے سپیڈ بریکر لگانے،واٹر سپلائی ناقابل استعمال ٹینکیاں ختم کرنے،لاری اڈا پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی مسجد کو تھانہ صدر کی جگہ پر منتقل کرنے اور اقبال نگر سکول کے ساتھ سرکاری جگہ قبضہ مافیا سے بچاﺅکے لیے ا ±سکی چار دیواری کرنے کی منظوری دیدی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیںنے اپوزیشن کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں ترقیاتی فنڈز کو منصفانہ انداز میں تقسیم کرکے ترقیاتی کاموں کو معیاری اور شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے کرپشن کے الزامات لگانے والے بلدیہ کے عملہ اور میری طرف سے ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت کر دیں تو میں ایوان کے سامنے جوابدہ ہوں گا سابقہ بلدیاتی دور میں تحصیل کونسل میں کرپشن کے رکارڈ توڑنے والوں کی کرپشن کے دروازے بند کرنے اور ا ±نکی مرضی کے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے نہ دینے پر واویلا کر رہے ہیں اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارے اچھے کاموں کی وجہ سے انہیں چھوڑ کر آج ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں جھوٹ الزامات اور شور واویلا مچا کر اپوزیشن ارکان شہر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے حاجی عبدالغفار بھٹی،عمران غفور،سردار ظہور احمد ڈوگر اور دیگر ارکان نے مطالبہ کیا کہ سابقہ دور میں کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیم اور دیگر ترقیاتی کاموں میں ہونیوالی بدترین کرپشن کی انکوائری کرو اکے ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے اجلاس میں موجود ارکان کی دو تہائی اکثریت نے چیئرمین بلدیہ کے اقدامات کو سراہا اور ا ±نکے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔