Pages - Menu

منگل، 30 مئی، 2017

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے رمضان بازار بورے والا کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا


بورے والا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے رمضان بازار بورے والا کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا رمضان بازار سے خریداری کرنے والے صارفین سے اشیائے خوردونوش  کے معیار اور قیمتوں کے بارے دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر قائمقام اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات ،چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق ارائیں ،ڈی ایس پی ملک طاہر مجید ،تحصیلدار محمد سجاد خاں لودھی ،چوہدری عمران ارشاد ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی ،مسلم لیگ ن تحصیل بورے والا کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے، چیف آفیسر راﺅ محمد علی، کونسلرز لالہ محمد عارف مغل،عبدالخالق ٹھیکہ، چوہدری شکیل نواز ڈھلوں، چیئر مین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے رمضان بازار کے دورہ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے چیئر مین بلدیہ کے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا کا رمضان بازاردیگر تحصیلوں میں قائم کے کئے گئے رمضان بازاروں کی نسبت صفائی کے حوالے سے مثالی ہے حکومت رمضان بازاروں میں لوگوں کو معیاری اور سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کر رہی ہے پولیس نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ضلع بھر کے رمضان بازارو ں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک میں خصوصاً افطار کے وقت ٹریفک کی روانی کو متاثرہ نہ ہونے دیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی چوکس ہو کر ادا کریں انہوں نے رمضان بازار میں سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور رمضان بازار میں خاتون پولیس اہلکارواک تھرو گیٹ پر خواتین کو چیک کریںتاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے .

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔