بورے والا: آرپی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام مسالک کے علما ءاکرام سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما اور عوام اپنا کردار اداکریں ۔ اس سلسلہ میں پولیس کے جوان چوکس رہ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں محرم کے جلوس اور امام بارگاہوں میں مجالس کے دوران ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایس پی آفس میں انجمن تاجران امن کمیٹی کے ممبران منتخب کونسلر اور پولیس افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈی سی او علی اکبربھٹی،ڈی پی او چوہدری محمدسلیم،اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی،ڈی ایس پی مہرذوالفقارعلی سندرانہ،نامزدچیئرمین بلدیہ چوہدری محمدعاشق ارائیں،صدرمرکزی انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیررامے،سابق سیکرٹری بار شہباز حسین بھٹی کے علاوہ بورے والا سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجو تھے
انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی کو فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کے چھوٹے مسائل کو وہ اپنی سطح پر حل کرسکیں جس سے پولیس پر بوجھ کم ہوگا اور وہ بھرپور طریقہ ہے لوگوں کے مسائل حل کرسکے اس موقع پر ڈی سی او علی اکبربھٹی اور ڈی پی او چوہدری محمدسلیم نے محرم الحرام میں جلوس کے لوٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے متعدد بار روٹس کو چیک کیاہے اور اس سلسلہ میںتمام انتظامات کو حتمیٰ شکل دے دی ہے
قبل ازیں انہوں نے کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے بعدازاں انہوں نے محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی سی او وہاڑی علی اکبربھٹی،ڈی پی او چوہدری محمدسلیم،اسسٹنٹ کمشنراحمرسہیل کیفی،ڈی ایس پی مہرذوالفقارعلی سندرانہ،صدرمرکزی انجمن تاجران و ممبرامن کمیٹی محمدجمیل بھٹی،چوہدری صغیررامے ونامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق ارائیں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے#
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔