بورے والا:ضلعی انتظامیہ کا تحصیل بورے والا میں محرم الحرام میں خطرات سے نمٹنے کے لئے امن کمیٹی اور مختلف شہری تنظیموں کے نمائندہ افراد کے ساتھ ٹی ایم اے بورے والامیں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی،ڈی پی او وہاڑی چوہدری محمدسلیم، اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بورے والا احمرسہیل کیفی، ڈی ایس پی بورے والا مہر ذوالفقارعلی سندرانہ، ایم ایس رانامحمداکرم، ایکسئین واپڈارانا محمدایوب،کمانڈر پی کیوآرمحمداکبرخاں، رانا نوید احمدخاں، ٹی ایم او،انجمن تاجران کے صدر محمدجمیل بھٹی، چوہدری محمد صغیررامے، چاچامحمداسلم، سید نسیم حسین نقوی، ندیم مشتا ق رامے،میاں طارق محمود،اصغرعلی جاوید کامریڈ، چوہدری اکرام الحق، چوہدری اصغرعلی جاوید، سرکل بورے والا کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ملک طاہر عزیز، رانا محمداکرم، رانا محمد خالد، مہر پرویز اختر، اظہرحسین خاں ، مرزارحمت علی،ملک ریاض احمد، مولانا محمدزبیر ودیگر نے شرکت کی۔
ڈی سی او وہاڑی نے کہا کہ بورے والا سمیت پورے ضلع میں محرم الحرام کے موقع پر نکلنے والے تعزیہ کے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی اور عزاداروں کو سہولیات دینے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران، پریس کلب کے ارکان اورشہریوں نے مذہبی یگا نگت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مثبت کردار اداکیاہے اور وہ پرامید ہیں کہ آئندہ بھی اپنی روایات کو قائم رکھیں گے۔
ڈی پی او وہاڑی محمدسلیم نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کے علاوہ 600سے زائد پولیس رضاکارمحرم الحرام میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں اور شہریوں کو بھی الرٹ رہنا ہوگا
دہشت گرد مذہبی اجتماعات کو نشانہ بنانے کے لئے اپنا آسان ہدف سمجھتے ہیں پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مزید 2پولیس کی گاڑیاں ،2موٹر سائیکل اور 8پولیس ملازمین شہر بورے والا میں تعینات کردئیے ہیں
انہوں نے کہا کہ بورے والا شہر کے اندر ایسی خفیہ پناہ گاہیں موجود ہٰیں جہاں پر جرائم پیشہ افراد کا اٹھنا بیٹھناہے اور یہ سماج دشمن عناصر ان پناہ گاہوں سے نکل کر شہر میں وارداتیں کررہے ہیں اب وہ خود شہر میں ان مجرمان کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے شہر کا خفیہ دورہ کریں گے
انجمن تاجران کے صدر محمدجمیل بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بورے والا کی امن کمیٹی و دیگر شہری تنظیمیں قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمیشہ کی طرح محرم الحرام میں امن اوربھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے تاجر اپنا مثبت کردار اداکرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما اور امن کمیٹی کے ارکان شہر میں امن کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں
بعدازاں ڈی سی او وہاڑی علی اکبربھٹی ،ڈی پی او وہاڑی چوہدری محمدسلیم ، اسسٹنٹ کمشنر بورے والاا حمرسہیل کیفی اورڈی ایس پی بورے والامہرذوالفقارعلی سندرانہ و دیگر نے امن کمیٹی کے ساتھ جلوس کے راستوں کا بھی معائنہ کیا .
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔