Pages - Menu

جمعہ، 16 ستمبر، 2016

ٹی ایم اے کی ٹیمیں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے متحرک رہیں


بورے والا: عیدالاضحی کے تینوں دنوں میں ٹی ایم اے کی ٹیمیں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے متحرک رہیں ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ڈی سی او وہاڑی کی ہدایت پرعیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو اٹھانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے احمرسہیل کیفی کی سرپرستی میں بنائی گئی ٹیمیں جس میں ایکسئین چوہدری عاشق علی جاوید ،ٹی اوآر ملک غلام جیلانی، سینٹری انسپکٹر افضل پرویز ،خالد جاوید ،غلام اکبر، سب انجینئر چوہدری بشیراحمد نے عملہ صفائی کے ہمراہ شہر کی نواحی آبادیوں اور گگومنڈی میںعید کے تین دنوں میں بازاروں گلیوں اورمحلوں سے ٹریکٹروں ٹرالیوں ڈمپرووں سکرمشین اوردیگر آلات کے ذریعے ہزاروں آلائشوں اورباقیات کواٹھاکر کر ڈمپنگ پوائنٹ خونی پہاڑی میں ٹھکانے لگایا آلائشیں اٹھانے کے بعد ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈ نے پانی کا چھڑکاﺅ کیا جس سے صفائی ستھرائی کا کوئی مسئلہ پیدانہیں ہوا اس سلسلہ میں ڈی سی او وہاڑی تنویر الرحمان اچانک دورے کرکے کام کو چیک کرنے پر اجبکہ اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی نے شہر کے مختلف علاقوں اور گگومنڈی میں صفائی کے کاموں کی نگرانی کی تاہم عید کے دوسرے اور تیسرے روزشہر کے کئی علاقوں سے آلائشیں اور جانوروں کی باقیات نہ اٹھانے کی شکایات بھی موصول ہوئیں ہیں   شہریوں نی ٹی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹر احمرسہیل کیفی، ایکسئین چوہدری عاشق علی جاوید، تحصیل آفیسر ملک غلام جیلانی لنگڑیال، چیف آفیسر نثاراحمد چوہدری، سینٹری انسپکٹروں سینٹری ورکروں ویگر تمام سٹاف کی کاکردگی کو سراہا ہے اور کہاکہ عیدالاضحی کے دنوں میں انہوں نے شہر اور گردونواح سے آلائشیں اور باقیات کو بروقت اٹھاکر صفائی کاکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا اس سلسلہ میں انکی کارکردگی قابل تحسین ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔