بورے والا: عید کے تین دنوں میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاںب حق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق عیدا الاضحی کے تین روز میں شہر اور گردونواح میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں زیادہ تعداد نوجوان اور نوعمر بچوں کی ہے جو موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے جبکہ شہر سے مختلف دیہات کو جانے والی رابطہ سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالی، بیل گاڑی، گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل رکشوں کے حادثات شامل ہیں بورے والا وہاڑی روڈ پر تیزرفتار کارکی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوارجاں بحق کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعات کے مطابق صبح10بجے چک429ای بی کانوجوان ریاض احمدوٹو اپنی موٹرسائیکل پروہاڑی کی جانب جارہاتھا کہ اچانک پیچھے سے وہاڑی جانے والی تیز رفتار کار نمبری LES 2530 نے اسے ٹکرماردی اورنا معلوم ڈرائیور کارسمیت فرارہوگیا نوجوان سڑک پرگرتے ہی دم توڑگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال روانہ کردی پولیس تھانہ صدرنے زیر دفعہ 320ت پ مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کردی
Pages - Menu
جمعہ، 16 ستمبر، 2016
عید کے تین دنوں میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور50 سے زائد زخمی
بورے والا: عید کے تین دنوں میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاںب حق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق عیدا الاضحی کے تین روز میں شہر اور گردونواح میں ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں زیادہ تعداد نوجوان اور نوعمر بچوں کی ہے جو موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے جبکہ شہر سے مختلف دیہات کو جانے والی رابطہ سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالی، بیل گاڑی، گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل رکشوں کے حادثات شامل ہیں بورے والا وہاڑی روڈ پر تیزرفتار کارکی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوارجاں بحق کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعات کے مطابق صبح10بجے چک429ای بی کانوجوان ریاض احمدوٹو اپنی موٹرسائیکل پروہاڑی کی جانب جارہاتھا کہ اچانک پیچھے سے وہاڑی جانے والی تیز رفتار کار نمبری LES 2530 نے اسے ٹکرماردی اورنا معلوم ڈرائیور کارسمیت فرارہوگیا نوجوان سڑک پرگرتے ہی دم توڑگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال روانہ کردی پولیس تھانہ صدرنے زیر دفعہ 320ت پ مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کردی
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔