Pages - Menu

اتوار، 21 اگست، 2016

احتساب ریلی والوں کا احتساب قوم 2018 کے الیکشن میں ضرورکرے گی، حمزہ شہبازشریف



بورے والا: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بلدیاتی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، جمہوری نظام میں بلدیاتی ادارے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کے انتخاب کا مرحلہ ستمبر میں شفاف طریقہ سے طے ہونے کے بعد ستمبر کے آخر میں بلدیاتی ادارے کام شروع کردیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بورے والا کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نذیراحمدارائیں، سید ساجد مہدی سلیم، محترمہ تہمینہ دولتانہ ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں، میاں ثاقب خورشید، شمیلہ اسلم، سینیٹر سعودمجید ،مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی232سابق ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ، سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی اورچیئرمین اوورسیز سردار شہزاداحمدڈوگر بھی موجودتھے

حمزہ شہبازنے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ 126 دن کے دھرنے والوں نے ملک کا کتنا نقصان کیا؟ احتساب ریلی والوں کا احتساب قوم 2018 کے الیکشن میں ضرورکرے گی حکومت بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کررہی ہے انشااللہ 2018 میں لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اورمسلح افواج کے افسران اورجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان اوربھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ نے32نشستیں جبکہ پی ٹی آئی نے صرف2نشستیں حاصل کی ہیں یہ انتخابی نتائج عمران خان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں عمران خان ریلیاں نکال کرقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے قرضے معاف کروائے جبکہ علیم خان نے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کئے آج عمران خان ان کی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر کس منہ سے احتساب کی باتیں کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے نوازشریف نے توخود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے

حمزہ شہبازشریف اپنی آمد کے فوراً بعدپی پی232 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ اوران کے بھائی سابق ناظم چوہدری محمدیونس کسیلیہ کی رہائش گاہ چک 225 ای بی پہنچے اوران کے والد کی وفات پراظہارتعزیت کیا

مقامی ہوٹل میں بلائے گئے حلقہ پی پی 232 کی 19 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اورکونسلروں کے گروپوں سے الگ الگ ملاقات کی اورحلقہ پی پی 232 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا پیغام پہنچایا

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلزچوہدری محمداسحاق چوہدری، احسان اللہ گھمن، چوہدری محمد زاہد جٹ، نثاراحمد ولیکا، میاں خالد بودلہ، راناشاہد سرور، زاہد رسول، میاں محمد شہزاد، چیئرمین لیاقت علی، عبدالرزاق کھوکھر، شاہین افضل، عامر ممتاز چشتی، پیر محمد مطعیب چشتی نمایاں تھے

منتخب چیئرمینوں نے حمزہ شہبازشریف کو اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا واضح رہے کہ حمزہ  شہباز شریف کی بورے والا آمد کے سلسلہ میں ضلعی حکومت اورپولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔