Pages - Menu

منگل، 16 فروری، 2016

واپڈا حکام نے کسان اتحاد کے نادہندگان سے ریکوری کی خاطر بورے والا کے دیہی علاقوں کے فیڈرز منقطع کر دئیے

بورے والا: واپڈا حکام نے کسان اتحاد کے نادہندگان سے ریکوری کی خاطر بورے والا کے دیہی علاقوں کے فیڈرز منقطع کر دئیے جس کے باعث انسان مویشی پانی سے محروم اورسینکڑوں دیہات تاریکی میں ڈوب گئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاتفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد اور واپڈا حکام کے مابین ایک ماہ سے جاری زرعی ٹیوب ویلوں کے بلوں کی عدم ادائیگی کا تنازعہ چلا آرہا ہے واپڈا حکام کی طرف سے تقریباً ایک ماہ قبل8سو کے قریب زرعی صارفین کے ٹیوب ویلوں کے کنکشن کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے کاٹ دئیے گئے تھے جس کے خلا ف کسان اتحاد نے احتجاجی دھرنا دے کر ڈائریکٹ کھمبوں سے ٹیوب ویل چلا لئے واپڈا کے پانچوں سب ڈویژنل افسران کی طرف سے70کے قریب ٹیوب ویل مالکان کے خلاف مختلف تھانوںمیں بجلی چوری اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کروانے کے علاوہ بورے والا تحصیل کے علاقوں ڈلن بنگلہ میانچنوں موڑ دیوان صاحب ساہوکا گگو منڈی شیخ فاضل کے علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والے ایسے فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی جس کے نتیجہ میں سینکڑوں دیہات کے گھریلو صارفین بھی بجلی سے محروم ہوچکے ہیں کاشتکاروں کے علاوہ گھریلو صارفین کا سارا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے واپڈا کی اس کاروائی کے خلاف آج مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے گھریلو صارفین نے میانچنوں موڑ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کتبے اٹھا کر نعرہ بازی کی

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔