بورے والا: لاہور روڈ پر ہائی ایس ویگن میں خوفناک آتشزدگی سے جل کر مکمل تباہ ہو گئی تاہم مسافر محفوظ رہے۔ واقعات کے مطابق عارفوالا سے وہاڑی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس ویگن جوکہ مسافروں سے بھر ی ہو ئی تھی جب لاہور روڈ پر چک 261 ای بی پھاٹک کے قریب پہنچی تو اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی مسافروں نے دروازے کھول کر اپنی جانیں بچائیں دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ا طلاع ملتی ہی اسسٹنٹ کمشنر سیف ساجد موقع پر پہنچ گئے اور ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پا لیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔