بورےوالا : نواحی آبادی فضل آباد میں گھریلو تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ سے چچا دو بھتیجوں سمیت جاں بحق ایک شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جا تاہے کہ فضل آباد کے رہائشی دو بھائیوں حاجی منور احمد ملک اور اس کے بھائیوں محمد ساجد اور محمد اصغر کے مابین کافی دنوں سے ایک پلاٹ کی ملکیت سمیت گھریلو تنازعات چل رہے تھے گذشتہ شب بھی فریقین میں لڑائی ہوئی تھی آج 11بجے دن محمدساجد اپنے بھتیجے وسیم اور بھائی محمد اختر کے ہمراہ گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئی بلاک میں واقع اپنے میڈیکل سٹور پر جا رہے تھے کہ سٹرک پر گھر کے قریب ساجد کے بھتیجوں محمد طیب، محمد بلال اور محمد کاشف پسران منور احمد نے ان پر آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے چھلنی کر دیا جس کے نتیجہ میں محمد ساجدولد محمد شفیع اسکے بھتیجے محمد وسیم ولد اختر اور محمد شعیب ولد محمد اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وسیم کا چچا محمد ساجد جاں بحق ہو گئے وسیم کا والد اختر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ اور ایس ایچ او سٹی محمد ریاض منہاس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ایک ملزم حاجی منور کو گرفتار کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا روانہ کردیں۔ ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302-324-34 ت۔ پ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔