بورے والا: نواحی گاؤں چک 489 ای بی کے قریب نہر 5-L میں
علی الصبح 20فٹ چوڑا شگاف،100ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس اور چارہ کی فصلیں زیر آب
آگئیں۔ بتایا جا تا ہے کہ مذکورہ چک کے قریب سے گزرنے والی نہر فائیو ایل میں پشتے
کمزور ہونے کے باعث آج صبح شگاف پڑ گیا جس سے گاؤں کی نشیبی زمین زیر آب ا ٓگئی۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی اور
ایکسئین ایسٹرن بار چوہدری اعجاز احمد محکمہ مال پولیس اور انہار کے عملہ کے ہمراہ
موقع پر پہنچ گئے اور دیہاتیوں کے تعاون سے ہیوی مشینری کے ذریعہ کئی گھنٹے کی جدو
جہد کے بعد شگاف کو پر کر لیا گیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔