بورے والا: سول جج بوریوالا علاقہ مجسٹریٹ مرزا محمد اعظم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضہ سے مبینہ گینگ ریپ مقدمہ میں گرفتار تینوں ملزمان محسن علی ،محمد رمضان اور مقبول احمد کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ایک ہفتہ قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں چیک اپ کےلئے جانے والی نازیہ تبسم پر ہسپتال میں مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ملزمان نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرو ا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف خاتون کے خاوند عبدالرحمان کو موبائل پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک نیا مقدمہ زیر دفعہ B-506-7-8اور 25ڈی ٹیلی گراف ایکٹ درج کر کے تین روز قبل ریمانڈ کےلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بہاولپور پیش کیا تو عدالت نے دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ حذف کر تے ہوئے ملزمان کو مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی سول جج بوریوالا مرزا محمد اعظم کی عدالت میں پولیس نے ملزمان کو 11روز ہ ریمانڈ کےلئے پیش کیا فاضل مجسٹریٹ نے وکلاءکی بحث کے بعد تینوں ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کےلئے ماڈل ٹاﺅن پولیس کے حوالے کر دیا #
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔