بورے والا: ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بوریوالا محسن رضا خان نے تھانہ صدر بوریوالا کے منشیا ت کیس کا مقدمہ سناتے ہوئے مجر م محمد ندیم کو 5سال قید با مشقت اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس کے سب انسپکٹر حاجی سوار خان نے 12اگست کو دوران گشت میانچنوں مو ڑکے قریب ایک مشکوک موٹر سائیکل رکشہ کو روکا تو اس میں سوار مشکوک شخص محمد ندیم ولد عاشق ارائیں سکنہ عالم پور تحصیل میلسی کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے 1015گرام چرس برآمد کر کے چالان عدالت روانہ کیا تھا فاضل عدالت نے استغاثہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجر م ندیم کو 5سال قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔