بورے والا: معمولی تلخ کلامی پر دو افراد نے فائرنگ کرکے26سالہ قصاب کو موت کے گھاٹ اُتار دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی گلی نمبر8کا رہائشی عبدالحمید انصاری اپنی گوشت کی دوکان واقع گلشن رحمان پر بیٹھا تھا کہ اُسی محلے کے قصاب محمد یونس ضیغم کے دو بیٹوں مزمل انصاری اور نعمان انصاری نے اُس پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر گھوڑی بھی شدید زخمی ہو گی اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے وجہ عناد چند روز قبل ایک شادی کی تقریب میں مقتول نے یونس ضیغم اور اُسکے بیٹوں کو معمولی بات پر ویٹر کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانے سے روکا تھا جس پر اُنکی تلخ کلامی ہو گئی تھی اور اسی بات کا ملزمان کو رنج تھا مقتول کے بھائی محمد ایوب کے مطابق اُس کے بھائی کو حاجی یونس ضیغم اور عمران انصاری کے ایماءپر قتل کیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔