وہاڑی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے معائنہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث ایک خاتون سمیت ( 17)اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل وہاڑی مہر شیر بہادر لک صدر جنرل سیکرٹری بار کونسل شہزاد نواز، جوڈیشل آفیسران سپرنٹنڈنٹ جیل عطااللہ اعوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدا لصبورسکھیرا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد یونس شاہد چوہدری اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ صاحبا ن بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد نے ویمن بارک، نو عمر وارڈ کے علاوہ جیل ہسپتال میں جا کر حوالاتیوں کے مسائل سنے اور اسیران کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار، جیل کی صفائی اور حفاظتی نظام کو کو چیک کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔