وہاڑی: ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع علیم رضا زیدی نے کہا ہے کہ آم کے پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے بروقت سپرے کیا جائے اور باغات میں سے جڑی بوٹیوں کی جلد تلفی کو یقینی بنایا جائے یہ بات انہوں نے27/WBمیں فارمر ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ڈی او زراعت راؤاشفاق احمد، زراعت آفیسر محمد اسحاق اور کاشتکاروں کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی علیم رضا زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آم کے باغبان پودوں کی شاخ تراشی بروقت کریں اور متوازن کھادوں کا ضرورت کے مطابق استعمال کریں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ طارق عبدالمجید نے آم کی مختلف بیماریوں اور ان کے تدارک کے طریقہ کار سے آگاہ کیاجبکہ ڈی ڈی او زراعت توسیع راؤ اشفاق احمد نے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے طریقہ کار اور عناصر صغیرہ کی اہمیت بارے روشنی ڈالی زراعت آفیسر محمد اسحاق نے بھی کاشتکاروں کو مفید مشورے دےئے#
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔