بورے والا: غلہ منڈی اور اسکے اطراف میں سیوریج اور سٹرکوں کی حالت ناگفتہ بہہ، صحت و صفائی کے ناقص انتظامات پر تاجروں اور مکینوں کا اظہار تشویش۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے مشرقی، شمالی اور مغربی اطراف کے گٹروں کے ابلنے سے پانی سٹرکوں پر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور شہریوں کو وہاں گزرنے پر شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے ۔تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اورمارکیٹ کمیٹی کا عملہ صفائی عارضی انتظاما ت کے باوجود مسئلہ دیر پا حل نہ سکا ہے اس سلسلہ میں مقامی تاجروں ندیم مشتا ق رامے،چوہدری طاہر محمود ، شیخ محمدطارق ،میاں امجد اشرف ایڈوکیٹ، محمد فیاض، داﺅد احمد،شیخ آفتاب احمد،غلام مصطفی، حافظ گلزار احمد، محمد وسیم بھٹی، محمد یامین، محمد اشرف اور شیخ انوار ایڈ وکیٹ نے ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غلہ منڈی کے اطراف جس میں لکڑ منڈی ، ریلو ے اسٹیشن اور مچھلی بازار والے گیٹوں کی طر ف جانے والی سٹرکوں پر سیوریج کاپانی کھڑا رہتا ہے جس سے تاجروں ، مکینوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بارش کے ایام میں یہ علاقہ تالاب کا منظر پیش کر تا ہے انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اور مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غلہ منڈی کی اطرا ف کو جانے والی سٹرکوں اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں مرمت سٹرک کی مرمت کیا جائے اور ان مسائل کا درینہ اور دیر پا حل نکالا جائے تاکہ آئے روز کی پریشانی سے بچا جا سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل انتظامیہ غلہ منڈی کے اطراف نالوں کی مکمل صفائی کر ائے اور ڈینگی کے خاتمہ کےلئے سپرے کا بند وبست کیا جائے۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ غلہ منڈی کے اندر سیوریج اور سٹرکوں کی مرمت کےلئے ٹینڈر ز جاری ہو چکے ہیں تاہم غلہ منڈی کے بیرون کے علاقے مسائل ٹی ایم اے سے متعلق ہے ہم اس سلسلہ میں ان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔