بورے والا: نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا نوجوان نسل میں نظریاتی بیداری کے حوالہ سے ضلع وہاڑی کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان آگاہی موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ ضلع وہاڑی کے دورے پر ہے۔ اس سلسلہ میں یونٹ نے ہفتہ رواں میں وہاڑی کے گرلز اور بوائز کالجز سمیت دیگر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ وہاڑی میں نظریاتی تعلیمی یونٹ کی میزبانی نظریہ پاکستان فورم وہاڑی کے صدر و رکن پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کی۔ وہاڑی میں تین دن مکمل کرنے کے بعد تعلیمی یونٹ نے بوریوالا میں اپنے دو قومی نظریہ اور تحریک پاکستان پر لیکچر ز کا سلسلہ جمعرات کے دن سے ڈویژنل پبلک سکول ، دی سٹی سکول اور د ی ایجوکیٹرز سکول کے وزٹ سے کیا ہے۔ تعلیمی یونٹ ہفتہ 20 ستمبر تک بوریوالا کے تعلیمی اداروں کا دورہ کر ے گا۔ یونٹ کی سربراہی کوارڈینیٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ریسر چ و پبلیکیشنز نظریہ پاکستان ٹرسٹ معاذ جانباز کر رہے ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔