بورے والا: تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دھرنا میں شرکت کےلئے تازہ دم کارکنوں کی اسلام آباد روانگی۔ تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے دھرنا میں شرکت کرنے کےلئے بوریوالا سے گذشتہ روز تازہ دم کارکنوں کی تین بسیں روانہ ہو گئیں کارکنوں میں جو ش خروش پایا جاتھا انہوں نے بتایا کہ وہ نیا پاکستان بننے تک اسلام آباد میں ڈی گراﺅنڈ میں پہلے سے موجود دھرنا میں جا کر شرکت کریںگے اور منزل کے حصول تک ان کی جدو جہد جار ی رہے گی تحریک انصا ف کے قائد عمران خان نے تمام ممبران قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر زامید واروں کواسلام آباد دھرنا میں زیادہ سے زیادہ کارکنان کو شامل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔