بورے والا: بیوہ خاتون کے گھر سرقہ باالجبر کی واردات ملزمان لاکھوں روپے کی طلائی زیوارت نقدی اور قیمتی پارچات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ سٹی نے عدالت عالیہ کے حکم پر اسی محلہ کے ماں بیٹی اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق خورشید بی بی بیوہ محمد رفیق ارائیں سکنہ شاہ فیض پارک نے بتایا کہ چند روز قبل 9بجے شب وہ گھر میں موجود تھی کہ ملزم محمد فرحان ولد غلام رسول مسلح پسٹل گھر میں داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر مجھے قابو کرکے اس کے دیگر ساتھیوں نے گھر کی تلاشی کے دوران 6تولہ طلائی زیورات 65ہزار روپے نقدی ،میر ے بیٹے ندیم کی بینک چیک بک اور قیمتی پارچات چھین لئے اور ایک رکشہ میں سوار ہو کر فرارہو گئے پولیس تھانہ سٹی نے محمد فرحان اور اسکی والدہ مجیداں بی بی اور ہمشیر ہ حناءبی بی کے خلاف زیر دفعہ 382ت ۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔