بورے والا: تین مسلح افراد کھیتوں میں کپاس کی چنائی کرنے والی لڑکی کو زبردستی کار میں ڈال کراغواءکرکے لے گئے۔ گھرمیں اکیلی لڑکی سے زیادتی کی کوشش مقدمات درج ۔واقعات کے مطابق چک نمبر 489ای بی کے رہائشی منظور حسین انصاری کی بیٹی (ص)گذشتہ روز گھر سے کپاس کی چنائی کرنے کےلئے باہر کھیتوں میں گئی کہ وہاں پر ملزم عبداللہ انصاری سکنہ یوسف آباداپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمرا ہ مسلح آتشیں اسلحہ کار سوار ہوکر وہاں آ گیا اس نے گن پوائنٹ پر لڑکی کو کار میں ڈال کر اغواءکر لیا اور فرار ہو گئے دوسرے واقعہ میں چک نمبر447ای بی کی رہائشی مسماة صباءسرور گھر میں اکیلی تھی کہ اسی گاﺅں کا رہائشی ملزم محمد عثمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور اس کو اٹھا کر ایک کمرے میں لے جا کر مبینہ زیادتی کی کوشش کی شور پر لو گ اکھٹے ہوگئے جن کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرک ے اپنی کاروائی شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔