بورے والا: ڈسٹرکٹ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ وہاڑی کی تجزیاتی لیبارٹری نے ٹی ایم اے بویوالاکے27 واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کے پانی کو پینے کےلئے مفید اور تسلی بخش قرار دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کی ہدایت پر ٹی ایم اے حکام نے بوریوالا شہر کے مختلف علاقوں اور گگو منڈی میں شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے 27ٹیوب ویلوں جن میں گلشن غنی ،چک 437ای بی نیو ہاﺅسنگ سکیم ،احاطہ شاہنواز ،غلہ منڈی ، واٹر ورکس کا لونی، پی بلاک، ایم بلاک، چک 435ای بی، یعقوب آباد، عظیم آباد، گیؤشالہ، محمد نگر، اقبال نگر اور گگومنڈی شامل ہیں ماہ رواں کی 18 تاریخ کو پانی کے نمونہ جات حاصل کر کے ڈسٹرکٹ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی لیبارٹریز کو تجزیہ کےلئے روانہ کئے ۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق تمام ٹیوب ویلوں کے پانی کی صحت کےلئے معیار ی اور تسلی بخش قرار دے دیا گیا ۔اس پانی میں P.Hویلیو ،کیلشیم ،کلورائیڈ وغیرہ کی مناسب مقدار پائی گئی ۔ ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ دوسرے مرحلے میں صارفین کے گھروں سے پینے کے پانی کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کےلئے روانہ کریں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔