Pages - Menu

منگل، 23 ستمبر، 2014

شہر کے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت میں اوور چارجنگ ۔اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا نے چیکنگ کر کے رپورٹ کاروائی کےلئے اوگرا کو روانہ کر دی

بورے والا: شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت میں اوور چارجنگ ۔اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کی زیر نگرانی حکام کی چیکنگ، رپورٹ مرتب کر کے کاروائی کےلئے اوگرا کو روانہ کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کاشف عزیز اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس لطیف گل کے ہمراہ بوریوالا اور گگو منڈی میں چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کی اچانک چیکنگ کی اور تمام اسٹیشنز پر اوگرا کے مقررہ نرخوں 71روپے پچاس پیسے فی کلو کی بجائے 75روپے نو ے پیسے فی کلو کے حساب سے اوور چارجنگ کی شکایات درست ثابت ہوئیں اسسٹنٹ کمشنر نے المدینہ سی این جی ملتان روڈ ،المدینہ سی این جی چیچہ وطنی روڈ ،بوریوالا سی این جی چوک چونگی نمبر 5، جالندھر سی این جی لاہور روڈ، اتفاق سی این جی جنرل بس سٹینڈ، عمران سی این جی نزد جنرل بس سٹینڈ اور امین سی این جی گگو منڈی کے خلاف بھاری جرمانوں کا ریفرنس تیار کر کے رپورٹ اوگرا کر روانہ کر دی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔