بورے والا: تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بوریوالا نے شہر اور دیگر مقامات پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کےلئے چار مقامات پر فری سیل پوائنٹ مقرر کر دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے ٹی ایم او رانا نوید احمد کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کرکے قربانی کے جانوروں کی فروخت کےلئے چار مقامات چونگی نمبر 5 نزد کامرس کالج بوریوالا چک 261ای بی الہ آباد واٹر ورکس گگو منڈی نزد لاری اڈہ گگو اور ویٹرنری ہسپتال شیخ فاضل کے سامنے فری سیل پوائنٹ مقرر کر دیئے ہیں جن کی نگرانی کےلئے ٹی ایم اے کے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جہاں یکم ذوالحج سے 12ذوالحج تک خریدار اپنی مرضی سے بغیر فیس دیئے جانور خرید سکتے ہیں جبکہ ٹیکس سپرٹنڈنٹ شفیق شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے سیکیورٹی کے انتظامات کےلئے پولیس کی خدمات حاصل کی گئیںہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ کسی کو بھی خرید و فروخت پر جگا ٹیکس وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔