بورے والا: آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ملزموں نے موٹرسائیکل سوار کو سر شام روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر تھپڑ مار کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چک 160ای بی کا رہائشی عدنا ن احمد جٹ گذشتہ شام 5بجے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چک 146ای بی سے اپنے گھر جار ہا تھا کہ گاﺅں کے باہر سٹرک پر ایک ہنڈ ا 125موٹرسائیکل پر سوار پسٹل سے مسلح تین ملزموں نے کسان پٹرولیم سروس کے نزدیک اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور کہا کہ اگر شور مچا یا تو جان سے ماردیں گے۔ ملزموں نے اس کی جیب سے 1560روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر تھپڑ مار کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے تین نامزد ملزموں محمد اشرف بلوچ سکنہ 19ڈبلیو بی محمد اشرف ولد حنیف لوہڑی سکنہ 28/14-4 چیچہ وطنی اور محمد اسلام سکنہ میاں چنوں کے خلاف زیر دفعہ 392 ت۔ پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔