Pages - Menu

منگل، 16 ستمبر، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور میاں ثاقب خورشید ضلع خانیوال کے 13 فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کی امداد اور خوراک سمیت دیگر امور کی مانیٹرنگ کریں گے


بورے والا: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پرمسلم لیگ (ن) کے ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری ارشادا حمد آرائیں اور میاں ثاقب خورشید ضلع خانیوال کے متاثرین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کےلئے خانیوال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری کے مطابق تحصیل میاں چنوں اور تحصیل کبیر والامیں قائم کئے گئے 13فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کی امداداور خوراک کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طر ف سے قائم میڈیکل کیمپوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور وہاں انہیں مہیا کئے جانے والے امدادی پیکج اور ادویات کے علاوہ خوراک کی فراہمی کے کام کی نگرانی کریں گے اور حکومتی اقدامات کو یقینی بنانے کےلئے صوبائی فلڈ کمیشن کی معاونت بھی کریں گے ارکان اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں اور میاں ثاقب خورشید نے آج میاں چنوں اور کبیر والا کے فلڈ ریلیف کیمپوں ہیڈ سندھنائی اورمتاترہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لیا دونوں ارکان اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر حکومت پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے اور تا حکم ثانی اسی علاقے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔