بورے والا: دو موٹر سائیکلوں اور ٹرک کے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پولیس کا اے ایس آئی شدید زخمی ہو گیا۔ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق چک 469ای بی کا 25سالہ نوجوان محمد یاسر بوریوالا شہر سے موٹر سائیکل پر واپس جارہا تھا کہ چک 461ای بی کے قریب زیر تعمیر سٹر ک پر ایک کھڑے ٹرک کو اوورٹیک کر تے ہوئے سامنے سے آنے والے دوسرے موٹر سائیکل جس پر تھانہ ساہوکا کا اے ایس آئی صغیم عباس آرہا تھا آمنے سامنے ٹکر ا کر گر پڑے کہ مخالف سمت سے آنے والا دوسر اٹرک ان کے اوپر چڑھ گیا حادثہ میں یاسر موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ اے ایس آئی شدید زخمی ہو گیا پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔