بورے والا: ڈکیتی کی دو وار داتوں میں ڈاکو بیو پاریوں سے 10لاکھ اور مقامی سکول کے ہیڈ ماسٹر کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لو ٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق مانا جملیراروڈ پر موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم ڈاکوؤں نے چک نمبر 287ای بی کے حدود میں سٹرک پر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے ایک درجن کے قریب بیوپاریوں جو مال مویشی خریدنے کیلئے مال منڈی جملیرا کی طر ف جا رہے تھے ان کو زبردستی روک کر ان سے 10لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ لی پولیس اطلا ع کے باوجود ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جبکہ گورنمنٹ بوائز سکول چک 475ای بی کے ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد یوسف جٹ گذشتہ شب اپنے گھر چک 473ای بی میں اہل خانہ کے ہمراہ سو رہے تھے کہ ڈیڑھ بجے شب سات مسلح نقاب پوش ڈاکو احاطہ کی دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہو گئے اور چوہدری محمد یوسف اسکے بیٹے محمد نوید اور ایک مہمان کو جگا کر کو نہ میں کھڑا کر کے دو ملزمان پہرہ دینے لگے اور دھمکی دی کہ خاموش رہنا ورنہ جان سے مار دیں گے دیگر ملزمان میں داخل ہوگئے اور آہنی پیٹیاں وغیرہ توڑ کر 12تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ 60ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر نے زیر دفعہ 395ت۔پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔