Pages - Menu

جمعہ، 11 اپریل، 2014

حکومت عوام کا معیارزندگی بلند کر نے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

بورے والا: حکومت عوام کا معیارزندگی بلند کر نے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔  ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گذشتہ روز گورنر ہاﺅ س لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کی قیادت میں پریس کلب بوریوالا کے عہدیداروں احمد وسیم شیخ، راﺅ منور احمد خان، شاہد اکبر طور، ندیم مشتا ق رامے اور میاں طارق محمود سے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت ،تعلیم ،پینے کے صاف پانی و دیگر بنیا دی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب حکومت بوریوالا کے شہر یوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے انٹر نیشنل میعار پر پورا اترنے والے تین جدید واٹر فلٹر یشن پلانٹ مہیا کر رہی ہے ، سابق دورہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ انہیں ورثے میں ملی ہے اب میاں برادران کی قیاد ت میں ملک ترقی کی صحیح سمت پر چل نکلا ہے جلد عوام کو ان کے ثمرات ملناشروع ہو جائیں گے گورنر پنجاب نے بتایا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کا واحد ذریعہ نجی شعبہ میں پاور پلانٹوں کی تنصیب ہے ملک کے بڑے بڑے صنعتکار گروپ اس جانب توجہ دیں اور نجی سیکٹر میںکم از کم 20,20میگا واٹ کے پاور پلانٹ لگا کر ان سے حاصل ہونے والی بجلی کو اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد اضافی بجلی قومی پیداوار ی دھار ے میں شامل کر یں ،انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ جعلی کھاد ،زرعی ادویات ، ناقص بیج کی فراہمی اورزرعی سائنسدانوںکی سست و کاہلی ہے میر ی اولین ترجیح ہے کہ ان تمام مسائل پر بھر پور توجہ دے کر انٹر نیشنل معیار کے مطابق زرعی شعبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کروں وفد نے گورنرپنجا ب کو بور یوالا کے شہر یوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ بوریوالا کی ترقی کےلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گورنر پنجاب نے اس دعوت کو قبول کر تے ہوئے یقین دہانی کر وائی کہ وہ جلد ہی بوریوالا کا دورہ کر یں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے بوریوالا کی ترقی کے میگا پروجیکٹ کا اعلان کریں گے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔