بورے والا: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدر ی نذیر احمد ارائیں نے کہا ہے کہ انکی حکومت ملک میں امن و امان فراہم کر نے کےلئے کوشاں ہے عوام ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی اور دیگر مشکلات کا سامنا کر رہی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک کو اس صورتحال سے نکا لنے کےلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور تمام محب وطن قوتوں کی انکو حمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نو منتخب صدر انجمن تاجر ان لالہ کاشف حیات کی طر ف سے دیئے گئے استقبالیہ میں تاجروں اور دیگر نمائندہ افراد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،میاں محمد سعید ایڈوکیٹ ،میاں نوید صابر ،محمد اسلم جمال ،خان اکبر علی خان ،محمد شاہد (پی ایس او) مسلم لیگی رہنما حافظ رضوان عابد اور دیگر تاجرراہنما بھی مو جو تھے چوہدری نذیر احمد ارائیں نے سابق صدر لالہ محمد حیات مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے صاحبزاد ے نو منتخب صدر انجمن تاجران گول چوک لالہ کاشف حیات کو مبارک باد د یتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ وہ بھی اپنے والد مرحوم کی طرح مسلم لیگ کےلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور تاجران کے مسائل کے حل کےلئے اسی طرح سرگرم رہیں گے اس موقع نومنتخب صدر لالہ کاشف حیات نے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔