ضلع وہاڑی کی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف اورصفائی کے سلسلہ میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ تحصیل انتظامیہ کی تین روز میں تجاوزات ختم کرنے کی مہلت بعد ازاں بلا امتیاز آپریشن ہو گا
بورے والا: ضلع وہاڑی کی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات اور صفائی کے سلسلہ میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ ۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر جاوید محمود بھٹی کی تحصیل انتظامیہ کو ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ایڈمنسٹریشن کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او وہاڑی جاوید محمود بھٹی گذشتہ روز ٹی ایم اے بورے والا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نعیم اللہ بھٹی تحصیل میونسپل افسر نعیم اللہ /تحصیل افسر فنانس و دیگر افسران نے شرکت ۔ لای سی او وہاڑی نے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر کے گول چوک سمیت دہگر بازاروں اور شہر سے باہر نکلنے والی سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمہ کی بھر پور مہم ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جائے اور اس سلسلہ میں کام کا آغاز آئندہ دو روز میں شرو ع کر دیا جائے ۔ ڈی سی او وہاڑی نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو فوری طور پر مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ بورے والا کی خوبصورتی بحال کر نا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اجلاس کے بعد پریس کلب بورے والا کے جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے ،فنانس سیکرٹری رانا عبد الوحید خان اور محمد اسلم سندھو پر مشتمل وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بورےوالا شہرمیں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور صحت وصفائی کی سہولیات میں بہتری لائی جائے گی اور اس سلسلہ میں مقامی میڈیا کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ ہمیں ہماری کارکردگی اور کوتاہیوں سے آگاہ کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کیا وہ ان کی انتظامیہ اس سلسلہ میں صحافیوں سے رہنمائی بھی لے گی ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نعیم اللہ بھٹی نے ٹی ایم اے آفس میں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور تجاوزات کا خاتمہ انکی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں شہری اور تاجر تنظیمیں ان سے بھرپور تعاون کریں اس موقع پر تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مختلف تجاویز دیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ تین روز کے بعد اگر شہریوں نے خود نہ ختم کیں تو پھر اسکا بلا تفریق آپریشن ہو گا اس موقع پرصدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،صدر انجمن جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے،صدر مسلم لیگ(ن)ٹریڈرز ونگ محمد یٰسین بھٹی،رانا ذوالفقار علی صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن،شیخ ظہور احمد،حاجی عاشق علی صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی،ملک شمشاد علی،چاچا محمد اسلم اور تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری نعیم اللہ وڑائچ اور تحصیل آفیسر امتیاز احمد خاں جوئیہ بھی موجود تھے۔
یونین کونسل63 کی اہم برادریوں اور گروپوں نے چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا: یونین کونسل 63کی اہم برادریوں اور گروپوں نے چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزادامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233بورے والا نے گذشتہ روز سابق نائب تحصیل ناظم غلام مصطفی بھٹی،جاوید الحق قادری اور شاہد قیوم واہلہ کے ہمراہ گذشتہ روز یونین کونسل 63مجاہد کالونی میں مختلف کارنر میٹنگ میں محمد اقبال شوکت ،دیوان گروپ،حیدری گروپ، محمد مشتاق،رانا محمد شبیر ،ڈاکٹر عبد الرزاق ،راﺅ محمد ناصر ،چوہدری عبد العزیز ،ڈاکٹر تنویر احمد گجر، اطہر سعید ڈوگر ،محمد ریان بھٹی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جنہوں نے الیکشن میں انہیں اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر چوہدری عثمان احمد نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن جیت کر مجاہد کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی پوری توجہ دیں گے ۔ عوامی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں لاکھوں روپے کے فنڈز سے مجاہد کالونی میں سولنگ ،سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیمیں مکمل کروائیں ۔
پارٹی نے ٹکٹ جاری کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہےاس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کا مشترکہ بیان
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،امیدوار ان صوبائی اسمبلی پیر غلام محی الدین چشتی اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی اپنی پوری کوشش کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر ا نہوں نے پریس کلب بورے والامیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ 11مئی کے الیکشن نتائج میں عوام مخالف سابق دور حکومت کے سیاہ ترین دور کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے اور مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل کی دلدل او ر تاریکی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت ملک میں عوامی مسائل کا حل ،توانائی کے ہولناک بحران کا خاتمہ ،ملک و قوم کی خود مختاری اور خوشحالی لائے گی ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ملک نے مثالی ترقی کی ۔موٹر وے ،میٹرو بس سروس کا قیام ،طلباءمیں لیپ ٹاپ ،سولر پینل کی تقسیم ،دانش سکولز،بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کا قیام ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جیسے عظیم فلاحی منصوبے انکی جماعت کے مثالی کارنامے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔ اس الیکشن میں اپنے تمام اختلافات کو ختم کر کے مسلم لیگ (ن) کے نشان پر الیکشن لڑ نے والوں کو سپورٹ کریں گے اور الیکشن جیت کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔
نواحی گاﺅں295 ای بی کے قریب واقع راجباہ سے نامعلوم نوجوان کی نعش بر آمد
بورے والا: بورےوالا کے نواحی گاﺅں295 ای بی کے قریب واقع راجباہ سے 25سالہ نا معلوم نوجوان کی نعش بر آمد ۔ پولیس نے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نہر عمر پور سے نکلنے والے راجباہ میں چک نمبر 295ای بی کی حدود میں آج صبح ایک پل میں اٹکی ہوئی نعش راہگیروں نے دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی ۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر کے نامعلوم ملزموں نے نعش نہر میں بہادی ۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا روانہ کر دی ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔