مختلف برادریوں کا چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی حمایت کا اعلان ۔ عوام کے بنیادی
مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیحی ہوگی چوہدری محمد عثمان وڑائچ کا مختلف کارنر میٹگز سے خطاب
بورے والا: آزاد امیدوار حلقہ 233پی پی چوہدری محمد عثمان وڑائچ کی حمایت
میں مختلف برادریوں کا اعلان۔ احاطہ شاہ نواز کے سابق نائب ناظم ملک طلعت محمود لنگڑیال
برادری۔ چک335ای بی سے مقبول طور نمبردار برادری چک نمبر 331 ای بی سے راﺅ ہارون
برادری، زاہد آباد چک نمبر445ای بی سے چاند بھائی اوربہادر خان برادری، جوئیہ روڈ اور غلہ منڈی کے سرکردہ
افراد نے چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ملک طلعت محمود لنگڑیال
کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے کہا
کہ منافقت کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوںبلکہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیںاورعوام
کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دونگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ233پی پی کے
عوام کو تنہا نہیں چھوڑ ونگا۔ ان کے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہونگا۔ ان کے بنیادی
سائل حل کرنا میری پہلی ترجیحی ہوگی اس موقع پر چوہدری نوید چوہان ، وحید قریشی، لیاقت
علی، افضال بھٹی، امجد حسین، محمدرفیق جٹ، فیاض احمد کرنل ، رائے مصطفی ، یعقوب وڑائچ
، انور وڑائچ ، مرزا سجادانور ، ماجد پرویز بٹ، فوجی محمد حنیف ،شاہد نواب خان کے علاوہ
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو موجودہ در پیش مسائل سے نکال سکتی ہے ۔ پاکستان تحرک انصاف کے امیدوار پی پی 233حاجی محمد شہبازاحمد ڈوگر
بورے والا: پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو کہ قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں ملک کو موجودہ در پیش مسائل سے نکال سکتی ہے اور ملک کو ایک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کر سکتی ہے ۔ 11مئی کے انتخابات ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے ۔ تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کر کے عمران خان کی قیادت میں کرپشن اور دیگر مسائل سے پاک پاکستان کا نیا سفر شروع ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233چوہدری محمد شہباز ڈوگر نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں حلقہ کے مختلف چکوک 331,335,301,267ای بی ،امجد ٹاﺅن ،محمد نگر ،مرضی پورہ ،مجاہد کالونی ،ایف بلاک ،لکڑ منڈی اور عظیم آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف برادریوں نے انکی حمایت کا اعلان کیا ۔
مویشیوں کے بیو پاری نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر پسٹل سے فائر کر کے خود کشی کر لی
بورے والا: نواحی گاﺅں میں مویشیوں کے بیو پاری نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر پسٹل سے فائر کر کے خود کشی کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ 435ای بی کا 30سالہ رانا حسنین ولد محمد اسلم آج صبح آٹھ بجے اپنے گھر کے واش روم میں داخل ہوا اور اپنے ہی پسٹل سے کنپٹی پر فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ اہل محلہ کے مطابق مرحوم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور کچھ عرصہ قبل ایک بیوی کو طلاق دے دی تھی اور وہ اکثر پریشان رہتا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 174کاروائی شروع کر دی ۔
نئے ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی
بورے والا : تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بورے والا کے نئے ٹی ایم او چوہدری نعیم اللہ وڑائچ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ۔ وہ مدینہ ٹاﺅن فیصل آباد سے تبدیل ہو کر یہاں تعینات ہوئے ہیں ان کے پیش رو راﺅ محمد خان کا تبادلہ منکیرہ ضلع بھکر کر دیا گیا ۔
نوجوان سیاسی سماجی رہنماء محمود احمد کی والدہ گذشتہ روز لاہور کے ایک ہسپتال میںطویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
بورے والا : مقامی رائس ڈیلر نوجوان سیاسی سماجی رہنماءمحمود احمد کی والدہ گذشتہ روز لاہور کے ایک ہسپتال میںطویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی میت کو بورے والا شہر کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ درایں اثناءمسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،صوبائی امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،پیپلز پارٹی نامزد امیدوار قومی اسمبلی کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد واڑائچ سمیت نمائندہ شہریوں نے حبیب کالونی بورے والا میں محمود احمد کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔