Pages - Menu

جمعہ، 31 اگست، 2012

  پیپلزپارٹی کے ایم این ایز اصغر علی جٹ اور نتاشا دولتانہ کے حامیوں کے درمیان لڑائی۔مکوں اور گھونسوں کا استعمال
بورے والا: ٹرانسفارمر کی تنصیب روکنے پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے اصغر علی جٹ اور نتاشا دولتانہ کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے،اصغر علی جٹ کے بھائی اورنتاشا دولتانہ کے حامیوں کے مابین ایکسئین آفس کے باہر مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال،ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے جانے والے لائن سپرٹنڈنٹ کا تبادلہ کروا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق این اے167سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ اور اُنکے بھتیجے ایم این اے اصغر علی جٹ کی ذاتی کوشش سے میپکو حکام نے این اے167اور168کے مختلف دیہات اور نواحی آبادیوں کے لیے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں نئے ٹرانسفارمرز نصب کرنے کی منظوری دیدی تھی جس کے تحت گذشتہ روز میپکو بورے والا کا عملہ این اے168کے نواحی علاقہ کچی پکی میں ٹرانسفارمرنصب کرنے گیا تو وہاں کی مقامی ایم این اے نتاشا دولتانہ کے حامیوں نے انہیں اپنے حلقہ میں ٹرانسفارمر نصب کرنے سے روک کر عملہ کو وہاں سے بھگا دیا اور اُنکی شکایت پر متعلقہ لائن سپرٹنڈنٹ شاہد اقبال کو ایس ای میپکو نے دباﺅ میں آکر فوری طور پر بورے والا سے میلسی ٹرانسفرکردیا آج صبح مذکورہ لائن سپرٹنڈنٹ سے بورے والا کا چارج فوری چھڑوانے کے لیے نتاشا دولتانہ کے حامیوں نے ایکسئین بورے والا ملک اشفاق اعوان پر دباﺅ ڈالنا شروع کردیا اس بات کا علم جب این اے167کے ایم این اے اصغر علی جٹ کے بھائی طاہر جٹ کو ہوا تو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میپکو آفس پہنچ گیا جہاں ایکسئین آفس میں اُنکی نتاشا دولتانہ کے حامیوں سے معمولی تلخ کلامی ہوئی اور دفتر سے باہر آتے ہی وہ دست وگریباں ہوگئے اور دونوں جانب سے مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم دفتر میں موجود مقامی شہریوں اور عملہ نے بیچ بچاﺅ کرایا اس صورتحال کے بارے میں جب ایکسئین میپکو ملک اشفاق اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میپکو حکام کی ہدایت کے مطابق منظور ہونے والے ٹرانسفارمرز یا بجلی کے پول نصب کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ آج ہونے والی لڑائی میرے دفتر سے باہر ہوئی ہے جس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے اُدھر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہاکہ کوئی بھی ایم این اے اپنے حلقہ سے باہر عوام کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام کروا سکتا ہے اورہم نے جو ٹرانسفارمر منظور کروائے ہیں اُن میں سے کئی ٹرانسفارمر این اے168میں بھی نصب ہونے تھے لیکن پیپلزپارٹی کی ایم این اے نتاشا دولتانہ کے دفتر میں موجود ایک منظم گروہ ٹرانسفارمرز نصب کروانے کے لیے حلقہ کے ووٹرز سے رشوت کا تقاضا کرنے کے علاوہ واپڈا ملازمین سے ترقیاتی کاموں میں بھاری کمیشن وصول کرتا ہے لیکن ہم ضلع وہاڑی میں ایسی سیاست ہرگز نہیں ہونے دیں گے جو عوام کے مفاد میں نہ ہو رشوت اور کمیشن مافیا کا ہرجگہ پر سختی سے راستہ روکیں گے اور کسی بھی سرکاری ملازمین کے ساتھ انتقامی کاروائی کی بھی اجازت نہیں دیں گے اس سلسلہ میں جب پیپلزپارٹی حلقہ این اے 168ایم این اے نتاشا دولتانہ کے دفتر رابطہ کیا گیا تو اُن کی والدہ محترمہ فرح بی بی نے کہاکہ نذیر احمد جٹ کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں اڈا کچی پکی حلقہ این اے168میں آتا ہے اور یہاں پر وفاق کی طرف سے تمام ترقیاتی فنڈز اور کام اُنکی سفارش پر جاری ہوتے ہیں نذیر احمد جٹ جو کہ اخبارات میں ضلع وہاڑی کے پورے حلقوں سے آزاد حیثیت سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کر چکاہے اب اخلاقی طور پر اُسے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ نذیر احمد جٹ نے پورے ضلع میں غنڈہ گردی کی سیاست کو فروغ دیاہے ان کے بھتیجے اور دیگر حواری سرکاری افسران سے کمیشن وصول کرتے ہیں جس لائن سپرٹنڈنٹ کا تبادلہ ہم نے کروایا ہے وہ ان کی گینگ کا حصہ تھا اور غیر قانونی طور پر اُن کے حلقہ میں مداخلت کرتا تھاہمارے ورکر آج کسی کام کے سلسلہ میں ایکسئین آفس بورے والا گئے تو وہاں ایم این اے اصغر علی جٹ کے بھائی طاہر جٹ نے اپنے حامیوں کے انہیں بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا۔
صحافتی ادارے نمائندگی دیتے وقت معیار کو برقرار رکھیں
بورے والا: چیئرمین پریس کلب بورے والا راﺅمنور احمد خاں نے کہاہے کہ صحافتی ادارے معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمہ کیلئے معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن صحافتی اقدار کو پامال کرنے والوں نے اس مقدس شعبہ کے تقدس کواپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے جس قدر نقصان پہنچایا ہے وہ اس شعبہ کیلئے المیہ ہے اخبارات اور صحافتی سرگرمیوں کیلئے قائم اداروں کو کسی بھی شخص کو نمائندگی یا ممبر شپ دیتے وقت اُسکے ذاتی کردار اور اُسکے متعلق رائے عامہ کو مدِ نظر رکھنا چاہیئے تاکہ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت احمد وسیم شیخ نے کی اجلاس میں اصغر علی جاوید(کامریڈ)،ندیم مشتاق رامے،چوہدری اصغر علی جاوید،میاں طارق محمود،رانا عبدالوحید خاں،شاہد اکبر طور،اے غفار پاشا،عبدالطیف غزنوی،چوہدری اکرام الحق،محمد اسلم سندھو اور دیگر ممبران بھی موجودتھے اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پریس کلب کی ممبر شپ آئین کے مطابق اُن ذمہ دار صحافیوں کو دیجائے جو پریس کلب کے خلاف کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنے ہوں اجلاس سے صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ نے بھی خطاب کیا۔
گندے پانی اورگندگی کے ڈھیروں پر ڈینگی مچھروں کی افزائش تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ

بورے والا: سیوریج کے گندے پانی اورگندگی کے ڈھیروں پر ڈینگی مچھروں کی افزئش تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ، ٹی ایم اے اور اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور مضافاتی بستیوں میں سیوریج سسٹم بند ہونے سے گندہ پانی جگہ جگہ سڑکوں پر کئی مہینوں سے کھڑا ہے جبکہ صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بلدیہ کا عملہ کوڑا کرکٹ محلوں اور لاہور روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر کھلے عام پھینک دیتا ہے جس سے علاقہ میں تعفن پھیل چکا ہے گندگی کے ڈھیروں اور پانی پر ڈینگی مچھر پیدا ہورہا ہے اور اس مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی بخار کے علاوہ دیگر موذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے بورے والا کے شہروں نے ٹی ایم اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔
انڈر 16ڈسٹرکٹ وہاڑی اور ڈسٹرکٹ لودھراں کے مشترکہ ٹرائیلز قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہوں گے
بورے والا: مورخہ 3ستمبر سے7ستمبر انڈر 16ڈسٹرکٹ وہاڑی اور ڈسٹرکٹ لودھراں کے مشترکہ ٹرائیلز قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہورہے ہیں ڈسٹرکٹ وہاڑی اور ڈسٹرکٹ لودھراں کے ایسے تمام کھلاڑی جن کی عمر 16سال یاکم ہے ٹرائیلز دینے کے اہل ہیں تمام کھلاڑی مورخہ3ستمبر صبح9بجے گراﺅنڈ میں پہنچ جائیں ٹرائیلز ندیم اقبال اور میاں حفیظ الرحمن کی زیر نگرانی منعقد ہونگے جبکہ سید علی عباس حیدر اورندیم شیخ معاونت کریں گے تمام کھلاڑی کٹ میں آئیں اور اپنے کاغذات ساتھ لائیں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔