Pages - Menu

اتوار، 4 مارچ، 2012

پولیس نے ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے سرغنہ سمیت3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔


بورے والا : ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ڈکیتی،چوری اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ لگاکر سرغنہ سمیت3ملزمان کوگرفتار کرکے 16لاکھ سے زائد مالیت کی چار موٹرسائیکلیں،طلائی زیورات،نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان نے چھ وارداتوں کا اعتراف کرلیاہے اس امرکاانکشاف ڈی ایس پی بورے والا میاں مظہر وٹو نے ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن شاہد عباس بخاری کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ڈی ایس پی میاں مظہر وٹو نے بتایا کہ ڈکیتی،موٹرسائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث یہ دو گروہ عرصہ دراز سے شہر میں وارداتیں کررہے تھے جن کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او وہاڑی سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر شاہد عباس بخاری کی زیر قیادت ٹیم تشکیل دی گئی جن میں سب انسپکٹر حاجی سوار خاں،جاوید احمدSIاور دیگر اہلکاروں نے مختلف شواہد کی روشنی میں دن رات محنت کرکے گروہ کے سرغنہ محمد عدنان سکنہ 423ای بی،ارکان علی رضا رحمانی سکنہ عزیز آباد ذیشان قصائی سکنہ معصوم شاہ کالونی اور ڈاکوﺅں کے گروہ کا سرغنہ صفدر عباس گجر سکنہ معصوم شاہ کالونی کوگرفتارکرنے کے بعد اُنکے قبضہ سے16لاکھ روپے سے زائد مالیت کی4موٹرسائیکلیں،13تولے طلائی زیورات،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیاہے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کا انکشاف کرتے ہوئے چھ مختلف وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے ڈی ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرکل بورے والا میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے پولیس جدید آلات کے ذریعہ انکا سُراغ لگانے میں مصروف ہے جس میں ممکنہ حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس سے علاقہ میں وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔