Pages - Menu

جمعرات، 17 ستمبر، 2015

ضلع بھر کے تما م شہری اور دیہی بلدیاتی حلقہ جات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے علمدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی صادق علی ڈوگر

بورے والا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تما م شہری اور دیہی بلدیاتی حلقہ جات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے علمدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت ا نضباطی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بورے والا پریس کلب کے عہدیداروں اورمیڈیا کے نمائیندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا مہر ذوالفقار علی سندرانہ،صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ نائب صدر شاہد اکبر طور ،جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے ،سیکرٹری اطلاعات مہر اعجاز احمد اور صدر الیکٹرانک میڈیا اصغر علی جاوید بھی موجود تھے ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کو طے شدہ پوسٹر ز، فلیکس اور بینرز سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا اور اسلحہ کی نمائش کے علاوہ اسلحہ سے مسلح گارڈز لے کر کنویسنگ کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئیندہ چند روز تک پورے ضلع کے امیدواران یونین کونسلز اور بلدیاتی کونسلرز کے مشترکہ اجلاس میں انہیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دیں گے اور کسی بھی امیدوار کو دولت کے بل بوتے پر مقررہ اخراجات سے تجاوز نہیں کرنے دیں گے باقاعدہ الیکشن مہم شروع ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی خفیہ ٹیمیں تما م حلقوں کی مانیٹرنگ کریں گی ڈی پی او نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو مکمل طور پر آزادانہ اور شفاف بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے پولیس کی اضافی نفری اور مسلح افواج کے جوان پولنگ اسٹییشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے کسی کو بھی دھونس اور دھاندلی کے ذریعہ انتخابی نتائج پر اثر انداز نہیں ہو نے دیا جائے گا

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔