بورے والا : سانحہ منیٰ کے شہدا میں بورے والا کے نواحی گاﺅں کی خاتون مانچسٹر یونیورسٹی کی پروفیسر ناہید کوثر کی شہادت کی تصدیق ناہید کوثر کی میت کو گذشتہ روز مکہ میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے نواحی گاﺅں چک نمبر261ای بی کے رہائشی محکمہ تعلیم آفس وہاڑی کے سابق سپرنٹنڈنٹ رشید احمد آرائیں کی 45 سالہ صاحبزادی پروفیسر ناہید کوثر زوجہ امانت علی کو کہ مانچسٹر یو نیورسٹی برطانیہ میں فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اُسی یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں اپنے خاوند امانت علی کے ہمراہ فریضہ حج کے لئے گئی ہوئی تھیں اور منیٰ میں بھگدڑ کے نیچے دب کر شہید ہو گئی تھی جبکہ اس کا خاوند زخمی ہو نے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھانے گذشتہ روز مردہ خانے میں اپنی بیوی کی لاش کو شناخت کر کے پاکستانی سفار تخانے اور میڈیا کے زریعہ نعش حاصل کر لی اور جمعرات کے روز اس کی تد فین کر دی گئی پروفیسر ناہید کو ثر کے پسماندگان میں 16سالہ بیٹی طالبہ فسٹ ائیر 11سالہ بیٹا جو کہ 9ویں جماعت اور 5سالہ بیٹا نرسری میں زیر تعلیم ہیں مرحومہ ناہید کو ثر کی غائبانہ نماز جنازہ اُس کے آبائی گاﺅں چک نمبر261ای بی میں ہفتے کی شام بعد نماز عصر ادا کی جائے گی
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔