Pages - Menu

پیر، 5 اکتوبر، 2020

بورےوالا: نیب عدالت نے مشہور "چینی اسکینڈل" کے ملزم شیخ ذکاء الرحمان کو ساڑھے تین سال قید اور ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

بورےوالا نیوزآن لائن : احتساب عدالت ملتان نے بورےوالا کے مشہور "چینی اسکینڈل" کے ملزم شیخ ذکاء الرحمان کو دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ساڑھے تین سال قید اور ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ ذکاء الرحمان ولد حاجی بہاؤالدین جو کہ ایک کریانہ اسٹور کا واحد مالک تھا۔ اس نے عام لوگوں کو چینی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر دھوکہ دہی سے 11 متاثرین سے2 کروڑ 29 لاکھ28 ہزار 15 روپے کی رقم جمع کی لیکن ان افراد کو نہ تو اس نے منافع دیا اور نہ ہی اصل رقم واپس کی اس نے شکایت کرنے والوں کی محنت سے کمائی جانے والی رقم کا ناجائز استعمال کیا۔نیب ملتان نے اس معاملے کی انکوائری کی اور ملزم شکایات کی روشنی میں فراد اور دھوکہ دینے میں ملوث پایا گیا تھا۔ نیب کو وہاڑی کے تاجر ذکاء الرحمان کے خلاف کئی افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم نے ان سے اپنے چینی کے ہول سیل کے کاروبار میں سرمایہ کاری پر بڑا منافع دینے کا لالچ دیا تھا تاہم بعدازاں ذکاء الرحمان نے متاثرین کو جعلی رسیدیں اور اپنے کاروبار اور ذاتی کاؤنٹس سے متاثرین کو چیک دیئے تاہم تمام بینکوں نے ان پر ادائیگی سے انکار کردیا ۔ ملزم شیخ ذکاء الرحمان کے خلاف 2015 میں احتساب عدالت ، ملتان میں نیب کے ذریعہ ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزم تفتیش کے دوران مفرور ہوگیا تھا اور عدالت نے اسے اشتہاری مجرم قرار دےدیا تھا اور بعد ازاں اس کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا۔ ملزم ذکاء الرحمان کو نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 34-اے کے تحت مفرور ہونے پر ایک سال سخت قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔