Pages - Menu

جمعرات، 1 اپریل، 2021

بور ے والا: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق



ندیم مشتاق رامے
 
بورے والا: لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی، حادثہ میں کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جاں بحق افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا ہے جہاں مسافر کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک کے نیچے جا گھسی تھی،


ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کو کاٹ کر پھنسے مسافروں کی لاشوں کو نکالا ، تمام جاں بحق افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقامی پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے کارمیں سوارتمام افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جوکہ لڈن سے لاہورجارہے تھے۔


جاں بحق ہونے والوں میں کارڈرائیورمحمدجہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن ، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران ، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، صوہااور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔