بورے والا: (نامہ نگار) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو پی پی حلقہ 232 میں ضمنی انتخاب منعقد کرانے کا حکم دے دیا ہے َ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا بنچ نمبر1جوکہ چیف جسٹس ،جسٹس انور ظہیر جمالی ، مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تھا اس کے سامنے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی جانب دائر کردہ رٹ پٹیشن نمبر C.A.321-L / 2014 کی سماعت تھی جس میں انہوں نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے اپنے انتخاب کو کالعدم کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے اس سے قبل الیکشن ٹربیونل ملتان نے ان کے انتخاب کو جائیداد کی تفصیلات چھپا نے کے الزام پرکالعدم قرار دے دیا تھا اس فیصلے کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس کی آج سماعت تھی ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے آزاد امیدوار کے طور پر 2013 ءکے عام انتخابات میںحصہ لیا تھا اور 50,260 ووٹ حاصل کر کے اپنے مخالف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر غلام محی الدین چشتی کو شکست دی تھی انہوں نے 43,660 ووٹ حاصل کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی الیکشن میں کامیابی کے بعد چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا تھااور اس وقت وہ پنجاب اسمبلی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔