Pages - Menu

بدھ، 16 ستمبر، 2015

سرکاری مالخانہ میں پڑے ہوئے تین سال پرانے عدالت سے فیصلہ شدہ مال مقدمہ سول جج کی موجوگی میں آگ لگا کر تلف کر دیا گیا

بورے والا : سرکاری مالخانہ میں پڑے ہوئے تین سال پرانے عدالت سے فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمہ شراب، ہیروئن، بھنگ، چرس کی بھاری مقدار کو سول جج /علاقہ مجسٹریٹ کی موجوگی میں آگ لگا کر تلف کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سول جج /مجسٹریٹ دفعہ 30احمد سعید نے غفار جلیل سیشن جج وہاڑی کے حکم پر گزشتہ روز سرکل بورے والا کے تمام تھانوں میں منشیات فروشوں سے پکڑی جانے والی بھاری مقدار میں منشیات جس میں 3207لیٹر شراب ،19کلو 181گرام چرس،1650گرام بھنگ اور 104گرام ہیروئن شامل تھی ملزمان کے خلاف چالا ن عدالتوںمیں زیر سماعت تھے ان 501 مقدمات جس میں سال 2013,14 اور فروری 2015 کا عرصہ شامل ہے کا عدالتوں سے فیصلہ ہو نے پر اس مال مقدمہ کو مالخانہ کے انچارج مرزا غلام نبی،یاسرعرفات،طارق محمود ،محمد اشرف ودیگرعملہ کی موجودگی میں تحصیل کمپلیکس کے پلاٹ میں آگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔