بورے والا: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی معائنہ ٹیم کا صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کی قیادت میں رمضان بازار بوریوالا کا دورہ۔بوریوالا رمضان بازار کا شمار پنجاب کے بہترین رمضان بازاروں میں کیا جا سکتا ہے جہاں صارفین کو حکومت کی پالیسی کے مطابق معیاری اور ارزاں اشیاء،گوشت،سبزیاں،پھل،کھجور آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجو د ہو تی ہیں۔حکومت عام بازاروں میں بھی اشیاء کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کیلئے اقدامات کر ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلال یٰسین نے رمضان بازار کے اسٹالوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈ یشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا،سیکرٹری ٹو چیف منسٹر احمد جاوید قاضی سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ پنجاب سید گلزار حسین شاہ، ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر سیف اللہ ساجد، ٹی ایم او رانا نوید احمد خاں، ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی، ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میان محمد شہباز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد زمان،اے ایف سی ہمایوں بھٹی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس اور چیف انسپکٹر محمد اسلم شاہ کے علاوہ مسلم لیگی عہد یداران راؤ نور محمد، منظور برکت، محترمہ نجمہ بتول سمیت نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلال یٰسین نے ٹیم کے ارکان کے ہمراہ آٹا چینی گوشت اور سبزیوں کے سٹالوں کا معائنہ کر تے ہوئے انکے میعار اور رمضان بازار انتظامیہ کے افسروں اہلکاروں کی کار کر دگی کو بے حد سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ رمضان بازار کے میعار کو آخر رمضان تک اسی طرح برقرار رکھا جائے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔