بورے والا: ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او وہاڑی
صادق علی ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر سیف اللہ ساجد کے ہمراہ رمضان بازار
بوریوالا کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس چیف انسپکٹر
محمد اسلم شاہ انسپکٹر عبدالرؤف، آفتاب احمد،محمد یوسف بھی موجود تھے۔ ڈی سی او
وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے مختلف اسٹالوں پرجا کر خریداروں سے گوشت
سبزیوں،فروٹ،چینی اور آٹے کے بارے میں معلومات حاصل کیں،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد
نے ڈی سی او کو چینی کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتا یا کہ بوریوالا میں پورے
رمضان شریف کیلئے 2966بیگ فی 50کلو مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 75فیصد رمضان بازار
بوریوالا اور 25فیصد رمضان بازار گگو منڈی میں ایک اور دو کلو کی پیکنگ میں صارفین
کو صبح 9بجے سے شام چھ بچجے تک بلا تعطل ملتی ہے ڈی سی او نے چینی کو کوالٹی اور
وزن پر اظہار اطمینان کیا رمضان بازار بوریوالا کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔